Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Star-53 سورت النجم ›Ayah No-7 ایت نمبر
| وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ |
| آسان اُردو | اور (جب) وہ (جبرایل امین ؑ) اونچے افق (آسمان) پر تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جبکہ وہ بلند افق پر تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا |
| احمد رضا خان | اور وہ آسمان بریں کے سب سے بلند کنارہ پر تھا |
| احمد علی | اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے پر تھا |
| فتح جالندھری | اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے |
| طاہر القادری | اور وہ (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شبِ معراج عالمِ مکاں کے) سب سے اونچے کنارے پر تھے (یعنی عالَمِ خلق کی انتہاء پر تھے)، |
| علامہ جوادی | جب کہ وہ بلند ترین افق پر تھا |
| ایم جوناگڑھی | اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا |
| حسین نجفی | جبکہ وہ آسمان کے بلند ترین کنارہ پر تھا۔ |
| M.Daryabadi: | While he was on the uppermost horizon. |
| M.M.Pickthall: | When he was on the uppermost horizon. |
| Saheeh International: | While he was in the higher [part of the] horizon. |
| Shakir: | And he is in the highest part of the horizon. |
| Yusuf Ali: | While he was in the highest part of the horizon: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے