اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Star-53 سورت النجم Ayah No-62 ایت نمبر

فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠
آسان اُردو پس (اے انسانو!) اللہ کے لئے سجدے کرو اور(اُسی کی) عبادت کرو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اب (بھی) جھک جاؤ اللہ کے سامنے اور اس کی بندگی کرلو۔
ابو الاعلی مودودی جھک جاؤ اللہ کے آگے اور بندگی بجا لاؤ
احمد رضا خان تو اللہ کے لیے سجدہ اور اس کی بندگی کرو
احمد علی پس الله کے آگے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو
فتح جالندھری تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو
طاہر القادری سو اﷲ کے لئے سجدہ کرو اور (اُس کی) عبادت کرو،
علامہ جوادی ( اب سے غنیمت ہے) کہ اللہ کے لئے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو
ایم جوناگڑھی اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو
حسین نجفی پس اللہ کے لئے سجدہ کرو اور(اسی کی) عبادت کرو۔
=========================================
M.Daryabadi: So prostrate yourselves before Allah and worship.
M.M.Pickthall: Rather prostrate yourselves before Allah and serve Him.
Saheeh International: So prostrate to Allah and worship [Him].
Shakir: So make obeisance to Allah and serve (Him).
Yusuf Ali: But fall ye down in prostration to Allah, and adore (Him)!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے