اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Star-53 سورت النجم Ayah No-52 ایت نمبر

وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ
آسان اُردو اور نوحؑ کی قوم کو بھی اس سے پہلے، بے شک! وہ بہت ہی ظالم (نافرمان) اور بہت ہی باغی تھے؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اس سے پہلے نوح کی قوم کو بھی (ہلاک کیا)۔ بیشک وہ سب سے زیادہ ظالم اور سرکش تھے۔
ابو الاعلی مودودی اور اُن سے پہلے قوم نوحؑ کو تباہ کیا کیونکہ وہ تھے ہی سخت ظالم و سرکش لوگ
احمد رضا خان اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو بیشک وہ ان سے بھی ظالم اور سرکش تھے
احمد علی اور اس سے پہلے نوح کی قوم کو بے شک وہ زیادہ ظالم اور زيادہ سرکش تھے
فتح جالندھری اور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے
طاہر القادری اور اس سے پہلے قومِ نوح کو (بھی ہلاک کیا)، بیشک وہ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے،
علامہ جوادی اور قوم نوح کو ان سے پہلے .کہ وہ لوگ بڑے ظالم اور سرکش تھے
ایم جوناگڑھی اور اس سے پہلے قوم نوح کو، یقیناً وه بڑے ﻇالم اور سرکش تھے
حسین نجفی اوران سب سے پہلے قومِ نوح(ع) کو بھی (برباد کیا) بےشک وہ بڑے ظالم اور بڑے سرکش تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: And also the people of Nuh aforetime. Verily they were even greater wrong-doers and more contumacious.
M.M.Pickthall: And the folk of Noah aforetime, Lo! they were more unjust and more rebellious;
Saheeh International: And the people of Noah before. Indeed, it was they who were [even] more unjust and oppressing.
Shakir: And the people of Nuh before; surely they were most unjust and inordinate;
Yusuf Ali: And before them, the people of Noah, for that they were (all) most unjust and most insolent transgressors,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
رب کی تشریح یا اوصاف