Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Star-53 سورت النجم ›Ayah No-39 ایت نمبر
| وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ |
| آسان اُردو | اورکہ انسان کے لئے نہیں ہے ماسوائے جس کی کہ وہ کوشش کرتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ کہ انسان کو خود اپنی کوشش کے سوا کسی اور چیز کا (بدلہ لینے کا) حق نہیں پہنچتا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور یہ کہ انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی اُس نے سعی کی ہے |
| احمد رضا خان | اور یہ کہ آدمی نہ پاے گا مگر اپنی کوشش |
| احمد علی | اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جو کرتا ہے |
| فتح جالندھری | اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے |
| طاہر القادری | اور یہ کہ انسان کو (عدل میں) وہی کچھ ملے گا جس کی اُس نے کوشش کی ہوگی (رہا فضل اس پر کسی کا حق نہیں وہ محض اﷲ کی عطاء و رضا ہے جس پر جتنا چاہے کر دے)، |
| علامہ جوادی | اور انسان کے لئے صرف اتنا ہی ہے جتنی اس نے کوشش کی ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی |
| حسین نجفی | اور یہ کہ انسان کے لئے وہی کچھ ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And that for man shall be naught save that wherefor he endeavoureth. |
| M.M.Pickthall: | And that man hath only that for which he maketh effort, |
| Saheeh International: | And that there is not for man except that [good] for which he strives |
| Shakir: | And that man shall have nothing but what he strives for- |
| Yusuf Ali: | That man can have nothing but what he strives for; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے