Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Star-53 سورت النجم ›Ayah No-26 ایت نمبر
| وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى |
| آسان اُردو | اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں اُن کی شفاعت کسی چیز کا فاہدہ نہیں دیتی، ماسوائے اُس کے بعد کہ اللہ حکم دے جس کے لئے چاہے اور(اللہ) راضی بھی ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | |
| ابو الاعلی مودودی | آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، اُن کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آ سکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اُس کی اجازت نہ دے جس کے لیے وہ کوئی عرضداشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے |
| احمد رضا خان | اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے |
| احمد علی | اور بہت سے فرشتے آسمان میں ہیں کہ جن کی شفاعت کسی کے کچھ بھی کام نہیں آتی مگر اس کے بعدکہ الله جس کے لیے چاہے اجازت دے اور پسند کرے |
| فتح جالندھری | اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے |
| طاہر القادری | اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں (کہ کفّار و مشرکین اُن کی عبادت کرتے اور ان سے شفاعت کی امید رکھتے ہیں) جِن کی شفاعت کچھ کام نہیں آئے گی مگر اس کے بعد کہ اﷲ جسے چاہتا ہے اور پسند فرماتا ہے اُس کے لئے اِذن (جاری) فرما دیتا ہے، |
| علامہ جوادی | اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کسی کے کام نہیں آسکتی ہے جب تک خدا .... جس کے بارے میں چاہے اور اسے پسند کرے .... اجازت نہ دے دے |
| ایم جوناگڑھی | اور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے |
| حسین نجفی | اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دے سکتی مگر بعد اس کے کہ اللہ جس کے لئے چاہے اجازت دے اور پسند کرے۔ |
| M.Daryabadi: | And many soever are angels in the heavens whose intercession shall not avail at all save after Allah hath given leave for whomsoever He listeth and pleaseth. |
| M.M.Pickthall: | And how many angels are in the heavens whose intercession availeth naught save after Allah giveth leave to whom He chooseth and accepteth. |
| Saheeh International: | And how many angels there are in the heavens whose intercession will not avail at all except [only] after Allah has permitted [it] to whom He wills and approves. |
| Shakir: | And how many an angel is there in the heavens whose intercession does not avail at all except after Allah has given permission to whom He pleases and chooses. |
| Yusuf Ali: | How many-so-ever be the angels in the heavens, their intercession will avail nothing except after Allah has given leave for whom He pleases and that he is acceptable to Him. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
فرشتوں کی شفاعت بھی اللہ کی مرضی سے ہے
اور ضروری بھی نہیں کہ ان کی شفاعت کو مان بھی لیا جاے