Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Star-53 سورت النجم ›Ayah No-25 ایت نمبر
| فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَ الْاُوْلٰى |
| آسان اُردو | پس اللہ ہی کے لئے آخرت، اور پہلی(زندگی) بھی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (نہیں) کیونکہ آخرت اور دنیا تو تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے |
| احمد رضا خان | تو آخرت اور دنیا سب کا مالک اللہ ہی ہے |
| احمد علی | پس آخرت اور دنیا الله ہی کے اختیار میں ہے |
| فتح جالندھری | آخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہے |
| طاہر القادری | پس آخرت اور دنیا کا مالک تو اﷲ ہی ہے، |
| علامہ جوادی | بس اللہ ہی کے لئے دنیا اور آخرت سب کچھ ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان |
| حسین نجفی | پس اللہ کے قبضۂ قدرت میں ہے آخرت بھی اور دنیا بھی (یعنی انجام بھی اور آغاز بھی)۔ |
| M.Daryabadi: | Allah's is the last and the first. |
| M.M.Pickthall: | But unto Allah belongeth the after (life), and the former. |
| Saheeh International: | Rather, to Allah belongs the Hereafter and the first [life]. |
| Shakir: | Nay! for Allah is the hereafter and the former (life). |
| Yusuf Ali: | But it is to Allah that the End and the Beginning (of all things) belong. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
انسان کی تمنا کی بات نہیں بلکہ اول و آخر اللہ کے لیے ہے