اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Star-53 سورت النجم Ayah No-10 ایت نمبر

فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ
آسان اُردو پھر اُس (اللہ) نے اپنے بند ے کی طرف وحی دی، جو بھی اُس نے وحی دی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس طرح اللہ کو اپنے بندے پر جو وحی نازل فرمانی تھی، وہ نازل فرمائی۔
ابو الاعلی مودودی تب اُس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اُسے پہنچانی تھی
احمد رضا خان اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی
احمد علی پھر اس نے الله کےبندے کے دل میں القا کیا جو کچھ القا کیا دل نے
فتح جالندھری پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا
طاہر القادری پس (اُس خاص مقامِ قُرب و وصال پر) اُس (اﷲ) نے اپنے عبدِ (محبوب) کی طرف وحی فرمائی جو (بھی) وحی فرمائی،
علامہ جوادی پھر خدا نے اپنے بندہ کی طرف جس راز کی بات چاہی وحی کردی
ایم جوناگڑھی پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچائی
حسین نجفی پس اس (اللہ) نے اپنے بندہ (خاص) کی طرف وحی کی جو وحی کی۔
=========================================
M.Daryabadi: Thus He revealed Unto His bondman whatsoever He revealed.
M.M.Pickthall: And He revealed unto His slave that which He revealed.
Saheeh International: And he revealed to His Servant what he revealed.
Shakir: And He revealed to His servant what He revealed.
Yusuf Ali: So did (Allah) convey the inspiration to His Servant- (conveyed) what He (meant) to convey.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ باری تعالی نے ضبریل ؑ کے ذریعے اپﷺ کو وحی دی