اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Mount-52 سورت الطور Ayah No-36 ایت نمبر

اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَؕ
آسان اُردو یا کیا اُنہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا؟ نہیں، وہ یقین والے ہی نہیں ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یا کیا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کیے ہیں ؟ نہیں، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے۔
ابو الاعلی مودودی یا زمین اور آسمانوں کو اِنہوں نے پیدا کیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے
احمد رضا خان یا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کیے بلکہ انہیں یقین نہیں
احمد علی یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کوبنایا ہے نہیں بلکہ وہ یقین ہی نہیں کرتے
فتح جالندھری یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے
طاہر القادری یا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، (ایسا نہیں) بلکہ وہ (حق بات پر) یقین ہی نہیں رکھتے،
علامہ جوادی یا انہوں نے آسمان و زمین کو پیدا کردیا ہے - حقیقت یہ ہے کہ یہ یقین کرنے والے نہیں ہیں
ایم جوناگڑھی کیا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں
حسین نجفی یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ بلکہ وہ یقین ہی نہیں رکھتے۔
=========================================
M.Daryabadi: Created they the heavens and the earth! Aye! they will not be convinced.
M.M.Pickthall: Or did they create the heavens and the earth? Nay, but they are sure of nothing!
Saheeh International: Or did they create the heavens and the earth? Rather, they are not certain.
Shakir: Or did they create the heavens and the earth? Nay! they have no certainty.
Yusuf Ali: Or did they create the heavens and the earth? Nay, they have no firm belief.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران کے منکروں کے بارے میں