Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Mount-52 سورت الطور ›Ayah No-18 ایت نمبر
| فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ |
| آسان اُردو | جو اُن کے رب نے اُن کو دیا ہے اُس کی وجہ سے وہ خوش ہوں گے، اور (کیوں کہ) اُن کے رب نے اُن سے جہنم کی آگ کا عذاب دور کر دیا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان کے پروردگار نے انہیں جس طرح نوازا اور ان کے پروردگار ہی نے انہیں دوزخ کے عذاب سے جس طرح بچایا، اس کا لطف اٹھا رہے ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | لطف لے رہے ہوں گے اُن چیزوں سے جو اُن کا رب انہیں دے گا، اور اُن کا رب اُنہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا |
| احمد رضا خان | اپنے رب کے دین پر شاد شاد اور انہیں ان کے رب نے آگ کے عذاب سے بچالیا |
| احمد علی | محظوظ ہو رہے ہوں گے اس سے جو انہیں ان کے رب نے عطا کی ہے اور ان کو ان کے رب نے عذاب دوزخ سے بچا دیا ہے |
| فتح جالندھری | جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا |
| طاہر القادری | خوش اور لطف اندوز ہوں گے اُن (عطاؤں) سے جن سے اُن کے رب نے انہیں نوازا ہوگا، اور اُن کا رب انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا، |
| علامہ جوادی | جو خدا عنایت کرے گا اس میں خوش حال رہیں گے اور خدا انہیں جہّنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا |
| ایم جوناگڑھی | جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے |
| حسین نجفی | وہ خوش و خرم ہوں گے ان نعمتوں سے جو ان کا پروردگار انہیں عطا فر مائے گا اور ان کا پروردگار انہیں دوزخ کے عذاب سے بچائے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Rejoicing in that which their Lord hath vouchsafed Unto them; and their Lord will protect them from the torment of the Flame. |
| M.M.Pickthall: | Happy because of what their Lord hath given them, and (because) their Lord hath warded off from them the torment of hell-fire. |
| Saheeh International: | Enjoying what their Lord has given them, and their Lord protected them from the punishment of Hellfire. |
| Shakir: | Rejoicing because of what their Lord gave them, and their Lord saved them from the punishment of the burning fire. |
| Yusuf Ali: | Enjoying the (Bliss) which their Lord hath bestowed on them, and their Lord shall deliver them from the Penalty of the Fire. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
متقین کے بارے میں