اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Mount-52 سورت الطور Ayah No-13 ایت نمبر

یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ
آسان اُردو (اُس) دن جب وہ آگ کی طرف دھکیل دئیے جائیں گے،ایک (بڑے) دھکے سے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس دن جب انہیں دھکے دے دے کر جہنم کی آگ کی طرف دھکیلا جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی جس دن انہیں دھکے مار مار کر نار جہنم کی طرف لے چلا جائے گا
احمد رضا خان جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے
احمد علی جس دن وہ دوزخ کی آگ کی طرف بری طرح سے دھکیلے جائیں گے
فتح جالندھری جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے
طاہر القادری جس دن کو وہ دھکیل دھکیل کر آتشِ دوزخ کی طرف لائے جائیں گے،
علامہ جوادی جس دن انہیں بھرپور طریقہ سے جہّنم میں ڈھکیل دیا جائے گا
ایم جوناگڑھی جس دن وه دھکے دے دے کر آتش جہنم کی طرف ﻻئیں جائیں گے
حسین نجفی جس دن ان کو دھکیل دھکیل کر آتشِ دوزخ کی طرف لایا جائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: On the Day whereon they will be pushed into Hell-Fire with a dreadful push.
M.M.Pickthall: The day when they are thrust with a (disdainful) thrust, into the fire of hell
Saheeh International: The Day they are thrust toward the fire of Hell with a [violent] thrust, [its angels will say],
Shakir: The day on which they shall be driven away to the fire of hell with violence.
Yusuf Ali: That Day shall they be thrust down to the Fire of Hell, irresistibly.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
عذاب کو جھٹلانے والوں کے بارے میں