Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-52 ایت نمبر
| كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌۚ |
| آسان اُردو | اسطرح، ان سے پہلے بھی کوئی رسول نہیں آیا ماسوائے کہ اُنہوں نے کہا: ایک جادو گر یا ایک پاگل ہے!(یعنی سب رسولوں کو یہی کہا گیا کہ پاگل ہیں) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اسی طرح ان سے پہلے جو لوگ تھے ان کے پاس بھی کوئی پیغمبر ایسا نہیں آیا جس کے بارے میں انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ : جادوگر ہے، یا دیوانہ ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یونہی ہوتا رہا ہے، اِن سے پہلے کی قوموں کے پاس بھی کوئی رسول ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ ساحر ہے یا مجنون |
| احمد رضا خان | یونہی جب ان سے اگلوں کے پاس کوئی رسول تشریف لایا تو یہی بولے کہ جادوگر ہے یا دیوانہ، |
| احمد علی | اسی طرح ان سے پہلوں کے پا س بھی جب کوئی رسول آیا تو انہوں نے یہی کہا کہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے |
| فتح جالندھری | اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پیغمبر آتا وہ اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے |
| طاہر القادری | اسی طرح اُن سے پہلے لوگوں کے پاس بھی کوئی رسول نہیں آیا مگر انہوں نے یہی کہا کہ (یہ) جادوگر ہے یا دیوانہ ہے، |
| علامہ جوادی | اسی طرح ان سے پہلے کسی قوم کے پاس کوئی رسول نہیں آیا مگر یہ کہ ان لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ یہ جادوگر ہے یا دیوانہ |
| ایم جوناگڑھی | اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے |
| حسین نجفی | اسی طرح وہ لوگ جو ان سے پہلے گزرے ہیں (ان کے پاس) کوئی ایسا رسول نہیںایا جسے انہوں نے جادوگریا دیوانہ نہ کہا ہو۔ |
| M.Daryabadi: | Likewise, there came not an apostle Unto those before them but they said: a magician or a madman! |
| M.M.Pickthall: | Even so there came no messenger unto those before them but they said: A wizard or a madman! |
| Saheeh International: | Similarly, there came not to those before them any messenger except that they said, "A magician or a madman." |
| Shakir: | Thus there did not come to those before them an apostle but they said: A magician or a mad man. |
| Yusuf Ali: | Similarly, no messenger came to the Peoples before them, but they said (of him) in like manner, "A sorcerer, or one possessed"! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت