اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر           The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت Ayah No-51 ایت نمبر

وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ
آسان اُردو اور اللہ کے ساتھ کوئی اور دوسرا معبود نہ بناؤ؛ بے شک! میں اُس کی طرف سے تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بناؤ۔ یقین جانو میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صاف صاف خبردار کرنے والا (بن کر آیا) ہوں۔
ابو الاعلی مودودی اور نہ بناؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود، میں تمہارے لیے اُس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں
احمد رضا خان اور اللہ کے ساتھ اور معبود نہ ٹھہراؤ، بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں،
احمد علی اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ ٹھراؤ بےشک میں تمہارے لئے اس کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
فتح جالندھری اور خدا کے ساتھ کسی اَور کو معبود نہ بناؤ۔ میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں
طاہر القادری اور اﷲ کے سوا کوئی دوسرا معبود نہ بناؤ، بیشک میں اس کی جانب سے تمہیں کھلا ڈر سنانے والا ہوں،
علامہ جوادی اور خبردار اس کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا نہ بنانا کہ میں تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
ایم جوناگڑھی اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھراؤ۔ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے واﻻ ہوں
حسین نجفی اور اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا نہ بناؤ۔ بےشک میں تمہیں اس (کے قہر) سے کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: And set not up another god with Allah; verily I am Unto you from Him a warner manifest.
M.M.Pickthall: And set not any other god along with Allah; lo! I am a plain warner unto you from Him.
Saheeh International: And do not make [as equal] with Allah another deity. Indeed, I am to you from Him a clear warner.
Shakir: And do not set up with Allah another god: surely I am a plain warner to you from Him.
Yusuf Ali: And make not another an object of worship with Allah: I am from Him a Warner to you, clear and open!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت