اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر           The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت Ayah No-35 ایت نمبر

فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ
آسان اُردو پھر ہم نے (اُن کو تو)نکال لیا جو اُس(بستی) میں مومنین تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر ہوا یہ کہ اس بستی میں جو کوئی مومن تھا اس کو ہم نے وہاں سے نکال لیا۔
ابو الاعلی مودودی پھر ہم نے اُن سب لوگوں کو نکال لیا جو اُس بستی میں مومن تھے
احمد رضا خان تو ہم نے اس شہر میں جو ایمان والے تھے نکال لیے،
احمد علی پھر ہم نے نکال لیا جو بھی وہا ں ایمان دار تھا
فتح جالندھری تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا
طاہر القادری پھر ہم نے ہر اُس شخص کو (قومِ لُوط کی بستی سے) باہر نکال دیا جو اس میں اہلِ ایمان میں سے تھا،
علامہ جوادی پھر ہم نے اس بستی کے تمام مومنین کو باہر نکال لیا
ایم جوناگڑھی پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا
حسین نجفی سو وہاں جتنے اہلِ ایمان تھے ہم نے ان کو نکال لیا۔
=========================================
M.Daryabadi: Thus We brought forth from there in who were believers.
M.M.Pickthall: Then we brought forth such believers as were there.
Saheeh International: So We brought out whoever was in the cities of the believers.
Shakir: Then We brought forth such as were therein of the believers.
Yusuf Ali: Then We evacuated those of the Believers who were there,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے