Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-21 ایت نمبر
| وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ |
| آسان اُردو | اور تمہارے اپنے آپ میں (بھی). کیا تم پھر بھی نہیں دیکھتے ہو؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور خود تمہارے اپنے وجود میں بھی۔ کیا پھر بھی تمہیں دکھائی نہیں دیتا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور خود تمہارے اپنے وجود میں ہیں کیا تم کو سوجھتا نہیں؟ |
| احمد رضا خان | اور خود تم میں تو کیا تمہیں سوجھتا نہیں، |
| احمد علی | اور خود تمہاری نفسوں میں بھی پس کیا تم غور سے نہیں دیکھتے |
| فتح جالندھری | اور خود تمہارے نفوس میں تو کیا تم دیکھتے نہیں؟ |
| طاہر القادری | اور خود تمہارے نفوس میں (بھی ہیں)، سو کیا تم دیکھتے نہیں ہو، |
| علامہ جوادی | اور خود تمہارے اندر بھی - کیا تم نہیں دیکھ رہے ہو |
| ایم جوناگڑھی | اور خود تمہاری ذات میں بھی، تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو |
| حسین نجفی | اور خود تمہارے وجود کے اندر بھی۔ کیا تم دیکھتے نہیں ہو؟ |
| M.Daryabadi: | And also in Your own selves. Behold ye not? |
| M.M.Pickthall: | And (also) in yourselves. Can ye then not see? |
| Saheeh International: | And in yourselves. Then will you not see? |
| Shakir: | And in your own souls (too); will you not then see? |
| Yusuf Ali: | As also in your own selves: Will ye not then see? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے