Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-16 ایت نمبر
| اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ |
| آسان اُردو | جو(نعمتیں) اُن کا رب اُن کو دے گا لے رہے ہوں گے؛ بے شک! اس سے پہلے (دنیاوی زندگی میں) وہ اچھائی کرنے والے (لوگ) تھے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہ ان کا پروردگار انہیں جو کچھ دے گا، اسے وصول کر رہے ہوں گے۔ وہ لوگ اس سے پہلے ہی نیک عمل کرنے والے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو کچھ اُن کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے وہ اُس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے |
| احمد رضا خان | اپنے رب کی عطائیں لیتے ہوئے، بیشک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے، |
| احمد علی | لے رہے ہوں گے جو کچھ انہیں ان کا رب عطا کرے گا بے شک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے |
| فتح جالندھری | اور) جو جو (نعمتیں) ان کا پروردگار انہیں دیتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے۔ بےشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے |
| طاہر القادری | اُن نعمتوں کو (کیف و سرور) سے لیتے ہوں گے جو اُن کا رب انہیں (لطف و کرم سے) دیتا ہوگا، بیشک یہ وہ لوگ ہیں جو اس سے قبل (کی زندگی میں) صاحبانِ احسان تھے، |
| علامہ جوادی | جو کچھ ان کا پروردگار عطا کرنے والا ہے اسے وصول کررہے ہوں گے کہ یہ لوگ پہلے سے نیک کردار تھے |
| ایم جوناگڑھی | ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اسے لے رہے ہوں گے وه تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے |
| حسین نجفی | اور ان کا پروردگار جو کچھ انہیں عطا کرے گا وہلے رہے ہوں گے بےشک وہ اس (دن) سے پہلے ہی (دنیا میں) نیکوکار تھے۔ |
| M.Daryabadi: | Taking that which their Lord will vouchsafe Unto hem. Verily they have been before that well-doers. |
| M.M.Pickthall: | Taking that which their Lord giveth them; for lo! aforetime they were doers of good; |
| Saheeh International: | Accepting what their Lord has given them. Indeed, they were before that doers of good. |
| Shakir: | Taking what their Lord gives them; surely they were before that, the doers of good. |
| Yusuf Ali: | Taking joy in the things which their Lord gives them, because, before then, they lived a good life. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے