Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-9 ایت نمبر
| وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ |
| آسان اُردو | اور آسمانوں سے ہم پاکیزہ پانی نازل کرتے ہیں پھر جس سے ہم باغات اور(کاٹے جانے والے) اناج کی فصلیں اُگاتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے آسمان سے برکتوں والا پانی اتارا، پھر اس کے ذریعے باغات اور وہ اناج کے دانے اگائے جن کی کٹائی ہوتی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور آسمان سے ہم نے برکت والا پانی نازل کیا، پھر اس سے باغ اور فصل کے غلے |
| احمد رضا خان | اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اتارا تو اس سے باغ اُگائے اور اناج کہ کاٹا جاتا ہے |
| احمد علی | اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اتارا پھر ہم پھر ہم نے اس کے ذریعے سے باغ اگائے اور اناج جن کے کھیت کاٹے جاتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور آسمان سے برکت والا پانی اُتارا اور اس سے باغ وبستان اُگائے اور کھیتی کا اناج |
| طاہر القادری | اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی برسایا پھر ہم نے اس سے باغات اگائے اور کھیتوں کا غلّہ (بھی)، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی نازل کیا ہے پھر اس سے باغات اور کھیتی کا غلہ اُگایا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی برسایا اور اس سے باغات اور کٹنے والے کھیت کے غلے پیدا کیے |
| حسین نجفی | اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اتارا اور اس سے باغات اور کاٹے جانے والی کھیتی کا غلہ اگایا۔ |
| M.Daryabadi: | And We have sent down from the heaven water brest wherewith We have caused gardens to grow and the grain reaped. |
| M.M.Pickthall: | And We send down from the sky blessed water whereby We give growth unto gardens and the grain of crops, |
| Saheeh International: | And We have sent down blessed rain from the sky and made grow thereby gardens and grain from the harvest |
| Shakir: | And We send down from the cloud water abounding in good, then We cause to grow thereby gardens and the grain that is reaped, |
| Yusuf Ali: | And We send down from the sky rain charted with blessing, and We produce therewith gardens and Grain for harvests; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایات سے تسلسل ہے
مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کو نہ ماننے والے لوگوں کو اللہ اپنی طاقت کے بارے میں بتا رہا ہے