Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-30 ایت نمبر
| یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاْتِ وَ تَقُوْلُ هَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ |
| آسان اُردو | اُس دن جب ہم جہنم سے کہیں گے: کیا تُو بھر گی ہے؟ اور وہ کہے گی: کیا اور بھی ہیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ وقت (یاد رکھو) جب ہم جہنم سے کہیں گے کہ : کیا تو بھر گئی ؟ اور وہ کہے گی کہ : کیا کچھ اور بھی ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ دن جبکہ ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تو بھر گئی؟ اور وہ کہے گی کیا اور کچھ ہے؟ |
| احمد رضا خان | جس دن ہم جہنم سے فرمائیں گے کیا تو بھر گئی وہ عرض کرے گی کچھ اور زیادہ ہے |
| احمد علی | جس دن ہم جہنم سے کہیں گے کیا تو بھر چکی اوروہ کہے گی کیا کچھ اوربھی ہے |
| فتح جالندھری | اس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کہ کیا تو بھر گئی؟ وہ کہے گی کہ کچھ اور بھی ہے؟ |
| طاہر القادری | اس دن ہم دوزخ سے فرمائیں گے: کیا تو بھر گئی ہے؟ اور وہ کہے گی: کیا کچھ اور زیادہ بھی ہے، |
| علامہ جوادی | جس دن ہم جہّنم سے کہیں گے کہ تو بھر گیا تو وہ کہے گا کہ کیا کچھ اور مل سکتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کیا تو بھر چکی؟ وه جواب دے گی کیا کچھ اور زیاده بھی ہے؟ |
| حسین نجفی | وہ دن یاد کرو جس دن ہم جہنم سے کہیں گے کیا تو بھر گئی ہے؟ اور وہ کہے گی کیا کچھ اور بھی ہے؟ |
| M.Daryabadi: | Mention the Day whereon We shall say Unto the Hell: art thou filled? and it will say: is there yet any addition? |
| M.M.Pickthall: | On the day when We say unto hell: Art thou filled? and it saith: Can there be more to come? |
| Saheeh International: | On the Day We will say to Hell, "Have you been filled?" and it will say, "Are there some more," |
| Shakir: | On the day that We will say to hell: Are you filled up? And it will say: Are there any more? |
| Yusuf Ali: | One Day We will ask Hell, "Art thou filled to the full?" It will say, "Are there any more (to come)?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
قیامت کے دن
جہنم سے مکالمہ