اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر                        Qaf-50 سورت ق Ayah No-19 ایت نمبر

وَ جَآءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِیْدُ
آسان اُردو اور (جب) موت کی بے ہوشی (تکلیف) واقعی آتی ہے. (تو اُس سے کہا جاتا ہے: (کہ) یہ ہے تُو اُس سے بچنا چاہتا تھا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور موت کی سختی سچ مچ آنے ہی والی ہے۔ (اے انسان) یہ وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا۔
ابو الاعلی مودودی پھر دیکھو، وہ موت کی جاں کنی حق لے کر آ پہنچی، یہ وہی چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھا
احمد رضا خان اور آئی موت کی سختی حق کے ساتھ یہ ہے جس سے تو بھاگتا تھا،
احمد علی اور موت کی بے ہوشی تو ضرور آ کر رہے گی یہی ہے وہ جس سے تو گریز کرتا تھا
فتح جالندھری اور موت کی بےہوشی حقیقت کھولنے کو طاری ہوگئی۔ (اے انسان) یہی (وہ حالت) ہے جس سے تو بھاگتا تھا
طاہر القادری اور موت کی بے ہوشی حق کے ساتھ آپہنچی۔ (اے انسان!) یہی وہ چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھا،
علامہ جوادی اور موت کی بیہوشی یقینا طاری ہوگی کہ یہی وہ بات ہے جس سے تو بھاگا کرتا تھا
ایم جوناگڑھی اور موت کی بے ہوشی حق لے کر آ پہنچی، یہی ہے جس سے تو بدکتا پھرتا تھا
حسین نجفی اور موت کی بےہوشی حق کے ساتھ آپہنچی۔ یہی وہ چیز ہے جس سے تو گریز کرتا رہتا تھا۔
=========================================
M.Daryabadi: And the stupor of death will come in truth: this is that which thou hast been shunning.
M.M.Pickthall: And the agony of death cometh in truth. (And it is said unto him): This is that which thou wast wont to shun.
Saheeh International: And the intoxication of death will bring the truth; that is what you were trying to avoid.
Shakir: And the stupor of death will come in truth; that is what you were trying to escape.
Yusuf Ali: And the stupor of death will bring Truth (before his eyes): "This was the thing which thou wast trying to escape!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
موت کے وقت انسان کو یاد دلانا کہ اس سے تُو بھاگنا چاہتا ہے