اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                 Smoke-44 سورت الدخان Ayah No-6 ایت نمبر

رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ
آسان اُردو آپؑ کے رب کی طرف سے ایک رحمت. بے شک! وہ سنتا جانتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی تاکہ تمہارے رب کی طرف سے رحمت کا معاملہ ہو۔ یقینا وہی ہے جو ہر بات سننے والا، ہر چیز جاننے والا ہے۔
ابو الاعلی مودودی تیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
احمد رضا خان تمہارے رب کی طرف سے رحمت، بیشک وہی سنتا جانتا ہے،
احمد علی آپ کے پروردگار کی رحمت ہے بے شک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے
فتح جالندھری (یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
طاہر القادری (یہ) آپ کے رب کی جانب سے رحمت ہے، بیشک وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے،
علامہ جوادی یہ آپ کے پروردگار کی رحمت ہے اور یقینا وہ بہت سننے والا اور جاننے والا ہے
ایم جوناگڑھی آپ کے رب کی مہربانی سے۔ وه ہی ہے سننے واﻻ جاننے واﻻ
حسین نجفی خاص تمہارے پروردگار کی رحمت سے یقیناً وہ بڑا سننے والا (اور) بڑا جاننے والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: A mercy from thy Lord. Verily He! He is the Hearer, the Knower.
M.M.Pickthall: A mercy from thy Lord. Lo! He, even He is the Hearer, the Knower,
Saheeh International: As mercy from your Lord. Indeed, He is the Hearing, the Knowing.
Shakir: A mercy from your Lord, surely He is the Hearing, the Knowing,
Yusuf Ali: As Mercy from thy Lord: for He hears and knows (all things);
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے