اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                 Smoke-44 سورت الدخان Ayah No-19 ایت نمبر

وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ
آسان اُردو اور کہ: اللہ کے خلاف سرکشی نہ کرو. بے شک! میں تمہارے پاس ایک واضح سند (ثبوت) سے آیا ہوں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور یہ کہ : اللہ کے آگے سرکشی مت کرو، میں تمہارے پاس ایک کھلی ہوئی دلیل پیش کرتا ہوں۔
ابو الاعلی مودودی اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے سامنے (اپنی ماموریت کی) صریح سند پیش کرتا ہوں
احمد رضا خان اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں
احمد علی اور یہ کہ الله کے خلاف سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس کھلی دلیل لایا ہوں
فتح جالندھری اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں
طاہر القادری اور یہ کہ اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس روشن دلیل لے کر آیا ہوں،
علامہ جوادی اور خدا کے سامنے اونچے نہ بنو میں تمہارے پاس بہت واضح دلیل لے کر آیا ہوں
ایم جوناگڑھی اور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس کھلی دلیل ﻻنے واﻻ ہوں
حسین نجفی اور یہ کہ تم اللہ کے مقابلہ میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس واضح دلیل (سند) پیش کرتا ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: And saying exalt not yourselves against Allah; verily I have come Unto you with an authority manifest.
M.M.Pickthall: And saying: Be not proud against Allah. Lo! I bring you a clear warrant.
Saheeh International: And [saying], "Be not haughty with Allah. Indeed, I have come to you with clear authority.
Shakir: And that do not exalt yourselves against Allah, surely I will bring to you a clear authority:
Yusuf Ali: "And be not arrogant as against Allah: for I come to you with authority manifest.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسی ؑ اور فرعون کے بارے میں