Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-68 ایت نمبر
| یٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَۚ |
| آسان اُردو | اے میرے بندو! تم پرتو اس دن نہ خوف ہے اور نہ ہی تم غم کرنے والے ہو؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (جن سے کہا جائے گا کہ) اے میرے بندو ! آج تم پر نہ کوئی خوف طاری ہوگا اور نہ تم غمگین ہوگے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس روز اُن لوگوں سے جو ہماری آیات پر ایمان لائے تھے اور مطیع فرمان بن کر رہے تھے |
| احمد رضا خان | ان سے فرمایا جائے گا اے میرے بندو آج نہ تم پر خوف نہ تم کو غم ہو، |
| احمد علی | (کہا جائے گا) اے میرے بندو تم پر آج نہ کوئی خوف ہے اور نہ تم غمگین ہو گے |
| فتح جالندھری | میرے بندو آج تمہیں نہ کچھ خوف ہے اور نہ تم غمناک ہوگے |
| طاہر القادری | (اُن سے فرمایا جائے گا): اے میرے (مقرّب) بندو! آج کے دن تم پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ ہی تم غم زدہ ہو گے، |
| علامہ جوادی | میرے بندو آج تمہارے لئے نہ خوف ہے اور نہ تم پر حزن و ملال طاری ہوگا |
| ایم جوناگڑھی | میرے بندو! آج تو تم پر کوئی خوف (و ہراس) ہے اور نہ تم (بد دل اور) غمزده ہوگے |
| حسین نجفی | (خدا ان سے فرمائے گا) اے میرے بندو! آج نہ تم پر کوئی خوف ہے اور نہ ہی تم غمگین ہو گے۔ |
| M.Daryabadi: | O My bondmen! no fear shall be on you Today, nor shall ye grieve |
| M.M.Pickthall: | O My slaves! For you there is no fear this day, nor is it ye who grieve; |
| Saheeh International: | [To whom Allah will say], "O My servants, no fear will there be concerning you this Day, nor will you grieve, |
| Shakir: | O My servants! there is no fear for you this day, nor shall you grieve. |
| Yusuf Ali: | My devotees! no fear shall be on you that Day, nor shall ye grieve,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے