Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   Fusilat-41 سورت حم السجدۃ ›Ayah No-33 ایت نمبر
| وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ |
| آسان اُردو | اور اُس سے زیادہ اچھی بات کا کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی طرف پکارتا ہے اور نیک اعمال کرتا ہے، اور کہتا ہے کہ بیشک! میں فرمانبرداروں (مسلمین) میں سے ہوں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اس شخص سے بہتر بات کس کی ہوگی جو اللہ کی طرف دعوت دے، اور نیک عمل کرے، اور یہ کہے کہ میں فرماں برداروں میں شامل ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اُس شخص کی بات سے اچھی بات اور کس کی ہو گی جس نے اللہ کی طرف بلایا اور نیک عمل کیا اور کہا کہ میں مسلمان ہوں |
| احمد رضا خان | اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں |
| احمد علی | اور اس سے بہتر کس کی بات ہے جس نے لوگوں کو الله کی طرف بلایا اور خود بھی اچھے کام کیے اور کہا بے شک میں بھی فرمانبرداروں میں سے ہوں |
| فتح جالندھری | اور اس شخص سے بات کا اچھا کون ہوسکتا ہے جو خدا کی طرف بلائے اور عمل نیک کرے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں |
| طاہر القادری | اور اس شخص سے زیادہ خوش گفتار کون ہو سکتا ہے جو اﷲ کی طرف بلائے اور نیک عمل کرے اور کہے: بے شک میں (اﷲ عزّ و جل اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے) فرمانبرداروں میں سے ہوں، |
| علامہ جوادی | اور اس سے زیادہ بہتر بات کس کی ہوگی جو لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت دے اور نیک عمل بھی کرے اور یہ کہے کہ میں اس کے اطاعت گزاروں میں سے ہوں |
| ایم جوناگڑھی | اور اس سے زیاده اچھی بات واﻻ کون ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک کام کرے اور کہے کہ میں یقیناً مسلمانوں میں سے ہوں |
| حسین نجفی | اور اس شخص سے بہتر بات کس کی ہوگی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک عمل بجا لائے اور کہے کہ میں مسلمانوں (خدا کے فرمانبردار بندوں) میں سے ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | And who is better in speech than he who summoneth Unto Allah, and worketh righteously, and saith: verily I am one of the Muslims. |
| M.M.Pickthall: | And who is better in speech than him who prayeth unto his Lord and doeth right, and saith: Lo! I am of those who are muslims (surrender unto Him). |
| Saheeh International: | And who is better in speech than one who invites to Allah and does righteousness and says, "Indeed, I am of the Muslims." |
| Shakir: | And who speaks better than he who calls to Allah while he himself does good, and says: I am surely of those who submit? |
| Yusuf Ali: | Who is better in speech than one who calls (men) to Allah, works righteousness, and says, "I am of those who bow in Islam"? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
علمی ایت