Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-51 ایت نمبر
| مُتَّكِئِیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ |
| آسان اُردو | ان میں وہ تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے، وہ ان(جنتوں) میں کثرت کا پھل اور ٹھنڈے مشروب مانگیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جہاں وہ تکیہ لگائے ہوئے بہت سے میوے اور مشروبات منگوا رہے ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ان میں وہ تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے، خوب خوب فواکہ اور مشروبات طلب کر رہے ہوں گے |
| احمد رضا خان | ان میں تکیہ لگائے ان میں بہت سے میوے اور شراب مانگتے ہیں، |
| احمد علی | وہاں تکیہ لگا کر بیٹھیں گے وہاں بہت سے میوے اور شراب طلب کریں گے |
| فتح جالندھری | ان میں تکیٴے لگائے بیٹھے ہوں گے اور (کھانے پینے کے لئے) بہت سے میوے اور شراب منگواتے رہیں گے |
| طاہر القادری | وہ اس میں (مَسندوں پر) تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے اس میں (وقفے وقفے سے) بہت سے عمدہ پھل اور میوے اور (لذیذ) شربت طلب کرتے رہیں گے، |
| علامہ جوادی | وہاں تکیہ لگائے چین سے بیٹھے ہوں گے اور طرح طرح کے میوے اور شراب طلب کریں گے |
| ایم جوناگڑھی | جن میں بافراغت تکیے لگائے بیٹھے ہوئے طرح طرح کے میوے اور قسم قسم کی شرابوں کی فرمائشیں کر رہے ہیں |
| حسین نجفی | وہ ان میں تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے اور وہ وہاں بہت سے میوے اور مشروبات طلب کرتے ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Therein they will recline; therein they will call for plenteous fruit and drink. |
| M.M.Pickthall: | Wherein, reclining, they call for plenteous fruit and cool drink (that is) therein. |
| Saheeh International: | Reclining within them, they will call therein for abundant fruit and drink. |
| Shakir: | Reclining therein, calling therein for many fruits and drink. |
| Yusuf Ali: | Therein will they recline (at ease): Therein can they call (at pleasure) for fruit in abundance, and (delicious) drink; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے