Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-49 ایت نمبر
| هٰذَا ذِكْرٌ١ؕ وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍۙ |
| آسان اُردو | یہ ایک نصیحت ہے: اور بے شک! نیک لوگوں (متقین) کے لیے بہت ہی اچھا ایک ٹھکانا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ سب کچھ ایک نصیحت کا پیغام ہے، اور یقین جانو کہ جو لوگ تقوی اختیار کرتے ہیں، آخری ٹھکانے کی بہترین انہی کے حصے میں آئے گی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ ایک ذکر تھا (اب سنو کہ) متقی لوگوں کے لیے یقیناً بہترین ٹھکانا ہے |
| احمد رضا خان | یہ نصیحت ہے اور بیشک پرہیزگاروں کا ٹھکانا، |
| احمد علی | یہ نصیحت ہے اور بے شک پرہیز گاروں کے لئے اچھا ٹھکانا ہے |
| فتح جالندھری | یہ (وہ) ذکر ہے (جس کا بیان اس سورت کی پہلی آیت میں ہے)، اور بے شک پرہیزگاروں کے لئے عمدہ ٹھکانا ہے، |
| طاہر القادری | یہ (وہ) ذکر ہے (جس کا بیان اس سورت کی پہلی آیت میں ہے)، اور بے شک پرہیزگاروں کے لئے عمدہ ٹھکانا ہے، |
| علامہ جوادی | یہ ایک نصیحت ہے اور صاحبانِ تقویٰ کے لئے بہترین بازگشت ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ نصیحت ہے اور یقین مانو کہ پرہیزگاروں کی بڑی اچھی جگہ ہے |
| حسین نجفی | یہ ایک نصیحت ہے اور بے شک پرہیزگاروں کیلئے اچھا ٹھکانہ ہے۔ |
| M.Daryabadi: | This is an admonition, and verily for the God-feoring is a happy retreat: |
| M.M.Pickthall: | This is a reminder. And lo! for those who ward off (evil) is a happy journey's end, |
| Saheeh International: | This is a reminder. And indeed, for the righteous is a good place of return |
| Shakir: | This is a reminder; and most surely there is an excellent resort for those who guard (against evil), |
| Yusuf Ali: | This is a Message (of admonition): and verily, for the righteous, is a beautiful Place of (Final) Return,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
منفرد ایت