Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-10 ایت نمبر
| اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١۫ فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ |
| آسان اُردو | یا کیا اُن(کافرین) کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور جوکچھ ان دونوں کے درمیان ہے؟ پھر وہ رسوں میں اوپر چڑھیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یا پھر آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان ہر چیز کی بادشاہت ان کے قبضے میں ہے ؟ پھر تو انہیں چاہیے کہ رسیاں تان کر اوپر چڑھ جائیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا یہ آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں؟ اچھا تو یہ عالم اسباب کی بلندیوں پر چڑھ کر دیکھیں! |
| احمد رضا خان | کیا ان کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، تو رسیاں لٹکا کر چڑھ نہ جائیں |
| احمد علی | یا انہیں آسمانوں اور زمین کی حکومت اور جو کچھ ان کے درمیان ہے حاصل ہے تو سیڑھیاں لگا کر چڑھ جائیں |
| فتح جالندھری | یا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے ان (سب) پر ان ہی کی حکومت ہے۔ تو چاہیئے کہ رسیاں تان کر (آسمانوں) پر چڑھ جائیں |
| طاہر القادری | یا اُن کے پاس آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ اِن دونوں کے درمیان ہے اس کی بادشاہت ہے؟ (اگر ہے) تو انہیں چاہئے کہ رسّیاں باندھ کر (آسمان پر) چڑھ جائیں، |
| علامہ جوادی | یا ان کے پاس زمین و آسمان اور اس کے مابین کا اختیار ہے تو یہ سیڑھی لگا کر آسمان پر چڑھ جائیں |
| ایم جوناگڑھی | یا کیا آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کی بادشاہت ان ہی کی ہے، تو پھر یہ رسیاں تان کر چڑھ جائیں |
| حسین نجفی | یا کیا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کی حکومت ان کیلئے ہے (اگر ایسا ہے) تو پھر انہیں چاہیے کہ سیڑھیاں لگا کر چڑھ جائیں۔ |
| M.Daryabadi: | Or, is theirs the dominion of the heavens and the earth and that which is in-between the twain? If so, let them ascend by steps. |
| M.M.Pickthall: | Or is the kingdom of the heavens and the earth and all that is between them theirs? Then let them ascend by ropes! |
| Saheeh International: | Or is theirs the dominion of the heavens and the earth and what is between them? Then let them ascend through [any] ways of access. |
| Shakir: | Or is it that theirs is the kingdom of the heavens and the earth and what is between them? Then let them ascend by any |
| Yusuf Ali: | Or have they the dominion of the heavens and the earth and all between? If so, let them mount up with the ropes and means (to reach that end)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے