اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-8 ایت نمبر

لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ
آسان اُردو وہ (شیاطین) اعلی سرداروں (یعنی فرشتوں) کی طرف نہیں سن سکتے اور اُن (شیاطین) کوہر طرف سے نشانہ بنایا جاتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ اوپر کے جہان کی باتیں نہیں سن سکتے، اور ہر طرف سے ان پر مار پڑتی ہے۔
ابو الاعلی مودودی یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں
احمد رضا خان عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے
احمد علی وہ عالم بالا کی باتیں نہیں سن سکتے اور ان پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیں
فتح جالندھری کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگاسکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں
طاہر القادری وہ (شیاطین) عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور اُن پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیں،
علامہ جوادی کہ اب شیاطین عالم بالا کیباتیں سننے کی کوشش نہیں کرسکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جائیں گے
ایم جوناگڑھی عالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں
حسین نجفی (اب) ملاءِ اعلیٰ (عالمِ بالا) کی باتوں کو کان لگا کر نہیں سن سکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جاتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: They cannot listen to the exalted assembly, and they are darted at from every side.
M.M.Pickthall: They cannot listen to the Highest Chiefs for they are pelted from every side,
Saheeh International: [So] they may not listen to the exalted assembly [of angels] and are pelted from every side,
Shakir: They cannot listen to the exalted assembly and they are thrown at from every side,
Yusuf Ali: (So) they should not strain their ears in the direction of the Exalted Assembly but be cast away from every side,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایات سے تسلسل ہے
دنیاوی آسمان جو لوگوں کو نظر آ رہا ہے اس کی حفاظت
اور شیاطین اعلی سرداروں کی باتیں نہیں سن سکتے