اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-70 ایت نمبر

فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ
آسان اُردو پھر وہ اُن(باپ دادا) کے نقش قدم پر دوڑے جا رہے ہیں۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ یہ انہی کے نقش قدم پر لپک لپک کر دوڑتے رہے۔
ابو الاعلی مودودی اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے
احمد رضا خان تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیں
احمد علی پھر وہ ان کے پیچھے دوڑتے چلے گئے
فتح جالندھری سو وہ ان ہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں
طاہر القادری سو وہ انہی کے نقشِ قدم پر دوڑائے جا رہے ہیں،
علامہ جوادی تو ان ہی کے نقش قدم پر بھاگتے چلے گئے
ایم جوناگڑھی اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے
حسین نجفی اور یہ (بے سوچے سمجھے) انہی کے نقش قدم پر دوڑتے رہے۔
=========================================
M.Daryabadi: So they in their footsteps are rushing.
M.M.Pickthall: But they make haste (to follow) in their footsteps.
Saheeh International: So they hastened [to follow] in their footsteps.
Shakir: So in their footsteps they are being hastened on.
Yusuf Ali: So they (too) were rushed down on their footsteps!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو کہ زیقم درخت کے بارے میں ہے
اسی زیقم درخت کے عنوان کے تناظر میں یہ ایت ہے