Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Those who set the Ranks-37 سورت الصفات ›Ayah No-50 ایت نمبر
| فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر اُن میں سے بعض بعض کے قریب ہو کر پوچھیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر جنتی لوگ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں سوالات کریں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے |
| احمد رضا خان | تو ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے |
| احمد علی | پس وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں سوال کریں گے |
| فتح جالندھری | پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے |
| طاہر القادری | پھر وہ (جنّتی) آپس میں متوجہ ہو کر ایک دوسرے سے (حال و احوال) دریافت کریں گے، |
| علامہ جوادی | پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کریں گے |
| ایم جوناگڑھی | (جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے |
| حسین نجفی | پھر وہ (بہشتی لوگ) ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے اور سوال و جواب کریں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Then they will advance Unto each other, mutually questioning. |
| M.M.Pickthall: | And some of them draw near unto others, mutually questioning. |
| Saheeh International: | And they will approach one another, inquiring of each other. |
| Shakir: | Then shall some of them advance to others, questioning each other. |
| Yusuf Ali: | Then they will turn to one another and question one another. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو کہ ایت 40 اللہ کے بندوں کے بارے میں ہے