اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-24 ایت نمبر

وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ
آسان اُردو اور ان کو (ذرا) روکو، بے شک ان سے پوچھ گچھ ہو گی۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ذرا انہیں ٹھہراؤ، ان سے کچھ پوچھا جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے
احمد رضا خان اور انہیں ٹھہراؤ ان سے پوچھنا ہے
احمد علی اور انہیں کھڑا کر و ان سے دریافت کرنا ہے
فتح جالندھری اور ان کو ٹھیرائے رکھو کہ ان سے (کچھ) پوچھنا ہے
طاہر القادری اور انہیں (صراط کے پاس) روکو، اُن سے پوچھ گچھ ہوگی،
علامہ جوادی اور ذرا ان کو ٹہراؤ کہ ابھی ان سے کچھ سوال کیا جائے گا
ایم جوناگڑھی اور انہیں ٹھہرا لو، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں
حسین نجفی اور انہیں ٹھہراؤ (ابھی) ان سے کچھ پوچھنا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And stop them; verily they are to be questioned:
M.M.Pickthall: And stop them, for they must be questioned.
Saheeh International: And stop them; indeed, they are to be questioned."
Shakir: And stop them, for they shall be questioned:
Yusuf Ali: "But stop them, for they must be asked:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو ایت نمبر 39 تک ہے
اُن لوگوں کے بارے میں جو یوم الدین کو جھٹلاتے ہیں، ظلم یعنی نافرمانی کرتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرتے ہیں