اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-20 ایت نمبر

وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ
آسان اُردو اور وہ کہیں گے: ہاے، ہمارے لیے افسوس! یہ تو فیصلے والا دن ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور کہیں گے کہ : ہائے ہماری شامت ! یہ تو حساب و کتاب کا دن ہے۔
ابو الاعلی مودودی اُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے"
احمد رضا خان اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہے
احمد علی اور کہیں گے ہائے ہماری کمبختی! جزا کا دن یہی ہے
فتح جالندھری اور کہیں گے، ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے
طاہر القادری اور کہیں گے: ہائے ہماری شامت! یہ تو جزا کا دن ہے،
علامہ جوادی اور کہیں گے کہ ہائے افسوس یہ تو قیامت کا دن ہے
ایم جوناگڑھی اور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے
حسین نجفی اور کہیں گے ہائے ہماری بدبختی! یہ تو جزا (و سزا) کا دن ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And they will say: Ah! woe be Unto us! this is the Day of Requital.
M.M.Pickthall: And say: Ah, woe for us! This is the Day of Judgment.
Saheeh International: They will say, "O woe to us! This is the Day of Recompense."
Shakir: And they shall say: O woe to us! this is the day of requital.
Yusuf Ali: They will say, "Ah! Woe to us! This is the Day of Judgment!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو ایت نمبر 39 تک ہے
اُن لوگوں کے بارے میں جو یوم الدین کو جھٹلاتے ہیں، ظلم یعنی نافرمانی کرتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرتے ہیں