اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-19 ایت نمبر

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ
آسان اُردو پھر وہ صرف ایک آواز ہی ہو گی پھر تب وہ دیکھنے لگیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بس وہ تو ایک ہی زور دار آواز ہوگی، جس کے بعد وہ اچانک (سارے ہولناک مناظر) دیکھنے لگیں گے۔
ابو الاعلی مودودی بس ایک ہی جھڑکی ہو گی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھ رہے ہوں گے
احمد رضا خان تو وہ تو ایک ہی جھڑک ہے جبھی وہ دیکھنے لگیں گے،
احمد علی پس وہ تو ایک زور کی آواز ہو گی پس ناگہان وہ دیکھنے لگیں گے
فتح جالندھری وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے
طاہر القادری پس وہ تو محض ایک (زور دار آواز کی) سخت جھڑک ہوگی سو سب اچانک (اٹھ کر) دیکھنے لگ جائیں گے،
علامہ جوادی یہ قیامت تو صرف ایک للکار ہوگی جس کے بعد سب دیکھنے لگیں گے
ایم جوناگڑھی وه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے
حسین نجفی بس وہ قیامت تو صرف ایک جھڑک ہوگی (اس کے بعد) ایک دم (زندہ ہو کر ادھر اُدھر) دیکھ رہے ہوں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: It shall be but one shout, lo! they shall be staring.
M.M.Pickthall: There is but one Shout, and lo! they behold,
Saheeh International: It will be only one shout, and at once they will be observing.
Shakir: So it shall only be a single cry, when lo! they shall see.
Yusuf Ali: Then it will be a single (compelling) cry; and behold, they will begin to see!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو ایت نمبر 39 تک ہے
اُن لوگوں کے بارے میں جو یوم الدین کو جھٹلاتے ہیں، ظلم یعنی نافرمانی کرتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرتے ہیں