Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Those who set the Ranks-37 سورت الصفات ›Ayah No-177 ایت نمبر
| فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ |
| آسان اُردو | پھر جب یہ (عذاب) اُن کے صحن میں اُترے گا پھر ڈرائے گے لوگوں کی(وہ) کتنی ہی بُری صبح ہو گی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | سو جب وہ ان کے صحن میں آ اترے گا تو جن لوگوں کو خبردار کیا جاچکا تھا، ان کی وہ صبح بہت بری صبح ہوگی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے |
| احمد رضا خان | پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی، |
| احمد علی | پس جب ان کے میدان میں آ نازل ہوگا تو کیسی بری صبح ہو گی ان کی جو ڈرائے گئے |
| فتح جالندھری | مگر جب وہ ان کے میدان میں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا ان کے لئے برا دن ہوگا |
| طاہر القادری | پھر جب وہ (عذاب) ان کے سامنے اترے گا تو اِن کی صبح کیا ہی بُری ہوگی جنہیں ڈرایا گیا تھا، |
| علامہ جوادی | تو جب وہ عذاب ان کے آنگن میں نازل ہوجائے گا تو وہ ڈرائی جانے والی قوم کی بدترین صبح ہوگی |
| ایم جوناگڑھی | سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا بڑی بری صبح ہوگی |
| حسین نجفی | تو جب وہ ان کے ہاں نازل ہو جائے گا تو وہ بڑی بری صبح ہوگی ڈرائے ہوؤں کیلئے۔ |
| M.Daryabadi: | Then when it descendeth Unto them face to, face, a hapless morn that shall be for those who were Warned. |
| M.M.Pickthall: | But when it cometh home to them, then it will be a hapless morn for those who have been warned. |
| Saheeh International: | But when it descends in their territory, then evil is the morning of those who were warned. |
| Shakir: | But when it shall descend in their court, evil shall then be the morning of the warned ones. |
| Yusuf Ali: | But when it descends into the open space before them, evil will be the morning for those who were warned (and heeded not)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے