اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-16 ایت نمبر

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ
آسان اُردو (کہ) کیاجب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈیاں ہو جائیں گے، تو کیا بے شک، واقعی، ہم (دوبارہ) کھڑے کئے جائیں گے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیوں کی صورت اختیار کرلیں گے، تو کیا ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا ؟
ابو الاعلی مودودی بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟
احمد رضا خان کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے،
احمد علی کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے
فتح جالندھری بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟
طاہر القادری کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو ہم یقینی طور پر (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے،
علامہ جوادی کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ اٹھائیں جائیں گے
ایم جوناگڑھی کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟
حسین نجفی بھلا جب ہم مر جائیں گے اور (مر کر) مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم (زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: When we have become dead and have become dust and bones, shall we then verily be raised?
M.M.Pickthall: When we are dead and have become dust and bones, shall we then, forsooth, be raised (again)?
Saheeh International: When we have died and become dust and bones, are we indeed to be resurrected?
Shakir: What! when we are dead and have become dust and bones, shall we then certainly be raised,
Yusuf Ali: "What! when we die, and become dust and bones, shall we (then) be raised up (again)
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو ایت نمبر 39 تک ہے
اُن لوگوں کے بارے میں جو یوم الدین کو جھٹلاتے ہیں، ظلم یعنی نافرمانی کرتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرتے ہیں