اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-105 ایت نمبر

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ
آسان اُردو تُو نے واقعی خواب سچا کر دکھایا ہے. بے شک! اسطرح ہی ہم نیکی کرنے والوں کو جزا (بدلہ) دیتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی تم نے خواب کو سچ کر دکھایا۔ یقینا ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
احمد رضا خان بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
احمد علی تو نے خواب سچا کر دکھایا بے شک ہم اسی طرح ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں
فتح جالندھری تم نے خواب کو سچا کر دکھایا۔ ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
طاہر القادری واقعی تم نے اپنا خواب (کیاخوب) سچا کر دکھایا۔ بے شک ہم محسنوں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں (سو تمہیں مقامِ خلّت سے نواز دیا گیا ہے)،
علامہ جوادی تم نے اپنا خواب سچ کر دکھایا ہم اسی طرح حسن عمل والوں کو جزا دیتے ہیں
ایم جوناگڑھی یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں
حسین نجفی تم نے (اپنے) خواب کو سچ کر دکھایا بے شک ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Of a surety thou hast fulfilled the vision. Verily We! thus We recompense the well-doers.
M.M.Pickthall: Thou hast already fulfilled the vision. Lo! thus do We reward the good.
Saheeh International: You have fulfilled the vision." Indeed, We thus reward the doers of good.
Shakir: You have indeed shown the truth of the vision; surely thus do We reward the doers of good:
Yusuf Ali: "Thou hast already fulfilled the vision!" - thus indeed do We reward those who do right.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
عنوان حضرت ابراہیم ؑ کا ہے