Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-49 ایت نمبر
| مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ |
| آسان اُردو | نہیں وہ انتظار کرتے ماسوائے ایک چیخ کا، وہ اُن کو پکڑ لے گی اور وہ بحث میں ہوں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (دراصل) یہ لوگ بس ایک چنگھاڑ کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کی حجت بازی کے عین درمیان انہیں آپکڑے گی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک اِنہیں عین اُس حالت میں دھر لے گا جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں) جھگڑ رہے ہوں گے |
| احمد رضا خان | راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی کہ انہیں آلے گی جب وہ دنیا کے جھگڑے میں پھنسے ہوں گے، |
| احمد علی | وہ صرف ایک چیخ ہی کا انتظار کر رہے ہیں جو انہیں آ لے گی اور وہ آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے |
| فتح جالندھری | یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو اس حال میں کہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی |
| طاہر القادری | وہ لوگ صرِف ایک سخت چنگھاڑ کے ہی منتظر ہیں جو انہیں (اچانک) پکڑے گی اور وہ آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے، |
| علامہ جوادی | درحقیقت یہ صرف ایک چنگھاڑ کا انتظار کررہے ہیں جو انہیں اپنی گرفت میں لے لے گی اور یہ جھگڑا ہی کرتے رہ جائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | انہیں صرف ایک سخت چیﺦ کاانتظار ہے جو انہیں آپکڑے گی اور یہ باہم لڑائی جھگڑے میں ہی ہوں گے |
| حسین نجفی | وہ صرف ایک مہیب آواز (چنگھاڑ) یعنی نَفَخ صُور کا انتظار کر رہے ہیں جو انہیں اپنی گرفت میں لے لے گی جبکہ یہ لوگ (اپنے معاملات میں) باہم لڑ جھگڑ رہے ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | They await not but one shout, which shall lay hold of them while they are yet wrangling. |
| M.M.Pickthall: | They await but one Shout, which will surprise them while they are disputing. |
| Saheeh International: | They do not await except one blast which will seize them while they are disputing. |
| Shakir: | They wait not for aught but a single cry which will overtake them while they yet contend with one another. |
| Yusuf Ali: | They will not (have to) wait for aught but a single Blast: it will seize them while they are yet disputing among themselves! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے