اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 22-پارہ نمبر              The Clans-33 سورت الحزاب Ayah No-45 ایت نمبر

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ
آسان اُردو اے نبیﷺ! بے شک! ہم نے آپﷺ کو ایک گواہ اور بشارت دینے والا اور ایک ڈرانے والا بھیجا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اے نبی ! بیشک ہم نے تمہیں ایسا بنا کر بھیجا ہے کہ تم گواہی دینے والے، خوشخبری سنانے والے اور خبردار کرنے والے ہو۔
ابو الاعلی مودودی اے نبیؐ، ہم نے تمہیں بھیجا ہے گواہ بنا کر، بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر
احمد رضا خان (اے غیب کی خبریں بتانے والے (نبی) بیشک ہم نے تمہیں بھیجا حاضر ناظر اور خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا
احمد علی اے نبی ہم نے آپ کو بلاشبہ گواہی دینے والا اور خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے
فتح جالندھری اے پیغمبر ہم نے تم کو گواہی دینے والا اور خوشخبری سنانے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے
طاہر القادری اے نبیِ (مکرّم!) بیشک ہم نے آپ کو (حق اور خَلق کا) مشاہدہ کرنے والا اور (حُسنِ آخرت کی) خوشخبری دینے والا اور (عذابِ آخرت کا) ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے،
علامہ جوادی اے پیغمبر ہم نے آپ کو گواہ, بشارت دینے والا, عذاب الہٰی سے ڈرانے والا
ایم جوناگڑھی اے نبی! یقیناً ہم نے ہی آپ کو (رسول بنا کر) گواہیاں دینے واﻻ، خوشخبریاں سنانے واﻻ، آگاه کرنے واﻻ بھیجا ہے
حسین نجفی اے نبی(ص)! ہم نے آپ کو (لوگوں کا) گواہ بنا کر اور (نیکوکاروں کو) خوشخبری دینے والا اور (بدکاروں کو) ڈرانے والا
=========================================
M.Daryabadi: Prophet! verily We have sent thee a witness and a bearer of glad tidings and a warner.
M.M.Pickthall: O Prophet! Lo! We have sent thee as a witness and a bringer of good tidings and a warner.
Saheeh International: O Prophet, indeed We have sent you as a witness and a bringer of good tidings and a warner.
Shakir: O Prophet! surely We have sent you as a witness, and as a bearer of good news and as a warner,
Yusuf Ali: O Prophet! Truly We have sent thee as a Witness, a Bearer of Glad Tidings, and Warner,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
٭گواہ لوگوں کے خلاف کہ ان کو آپﷺ نے اللہ کا پیغام دے دیا ہے. سورت البقرہ آیت نمبر143اور سورت النساء آیت نمبر 41 بشارت خوشخبری دینے والا کہ
اگر اللہ کے احکامات پر عمل کرو گے تو اجر پاؤ گے، اور ڈرانے والا کہ اگران احکامات کی خلاف ورزی کرو گے تو پھر سزا پاؤ گے