Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           The Clans-33 سورت الحزاب ›Ayah No-44 ایت نمبر
| تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌ١ۚۖ وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا |
| آسان اُردو | اُن کی دعا(استقبال) سلام ہے جس دن وہ (مومنین) اُس (یعنی اللہ باری تعالی)سے ملیں گے. اور اُس نے اُن کے لیے ایک بہت عزت والا اجر تیار رکھا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس دن مومن لوگ اللہ سے ملیں گے اس دن ان کا استقبال سلام سے ہوگا، اور اللہ نے ان کے لیے باعزت انعام تیار کر رکھا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جس روز وہ اس سے ملیں گے اُن کا استقبال سلام سے ہو گا اور اُن کے لیے اللہ نے بڑا با عزت اجر فراہم کر رکھا ہے |
| احمد رضا خان | ان کے لیے ملتے وقت کی دعا سلام ہے اور ان کے لیے عزت کا ثواب تیار کر رکھا ہے، |
| احمد علی | جس دن وہ اس سے ملیں گے ان کے لیے سلام کا تحفہ ہوگا اور ان کے لیے عزت کا اجر تیار کر رکھا ہے |
| فتح جالندھری | جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا تحفہ (خدا کی طرف سے) سلام ہوگا اور اس نے ان کے لئے بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے |
| طاہر القادری | جس دن وہ (مومِن) اس سے ملاقات کریں گے تو ان (کی ملاقات) کا تحفہ سلام ہوگا، اور اس نے ان کے لئے بڑی عظمت والا اجر تیار کر رکھا ہے، |
| علامہ جوادی | ان کی مدارات جس دن پروردگار سے ملاقات کریں گے سلامتی سے ہوگی اور ان کے لئے اس نے بہترین اجر مہّیا کر رکھا ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس دن یہ (اللہ سے) ملاقات کریں گے ان کا تحفہ سلام ہوگا، ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے باعزت اجر تیار کر رکھا ہے |
| حسین نجفی | جس دن وہ اس کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے تو ان کو سلام سے دعا دی جائے گی (کہ تم سلامت رہو) اور اس نے ان کیلئے باعزت اجر (بہشت) تیار کر رکھا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Their greeting on the Day whereon they meet Him will be: peace. And He hath gotten ready for them a generous hire. |
| M.M.Pickthall: | Their salutation on the day when they shall meet Him will be: Peace. And He hath prepared for them a goodly recompense. |
| Saheeh International: | Their greeting the Day they meet Him will be, "Peace." And He has prepared for them a noble reward. |
| Shakir: | Their salutation on the day that they meet Him shall be, Peace, and He has prepared for them an honourable reward. |
| Yusuf Ali: | Their salutation on the Day they meet Him will be "Peace!"; and He has prepared for them a generous Reward. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت