اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Prostration-32 سورت السجدۃ Ayah No-7 ایت نمبر

الَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَ بَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍۚ
آسان اُردو جس نے تمام چیزیں جو اُس نے پیدا کیں، اچھی بنائیں ہیں، اور اُس نے انسان کی تخلیق مٹی سے شروع کی؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس نے جو چیز بھی پیدا کی، اسے خوب بنایا، اور انسان کی تخلیق کی ابتدا گارے سے کی۔
ابو الاعلی مودودی جو چیز بھی اس نے بنائی خوب ہی بنائی اُ س نے انسان کی تخلیق کی ابتدا گارے سے کی
احمد رضا خان وہ جس نے جو چیز بتائی خوب بنائی اور پیدائش انسان کی ابتدا مٹی سے فرمائی
احمد علی جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی اور انسان کی پیدائش مٹی سے شروع کی
فتح جالندھری جس نے ہر چیز کو بہت اچھی طرح بنایا (یعنی) اس کو پیدا کیا۔ اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا
طاہر القادری وہی ہے جس نے خوبی و حسن بخشا ہر اس چیز کو جسے اس نے پیدا فرمایا اور اس نے انسانی تخلیق کی ابتداء مٹی (یعنی غیر نامی مادّہ) سے کی،
علامہ جوادی اس نے ہر چیز کو حسوُ کے ساتھ بنایا ہے اور انسان کی خلقت کا آغاز مٹی سے کیا ہے
ایم جوناگڑھی جس نے نہایت خوب بنائی جو چیز بھی بنائی اور انسان کی بناوٹ مٹی سے شروع کی
حسین نجفی جس نے جو چیز بنائی بہترین بنائی اور انسان (آدم (ع)) کی خلقت کی ابتدائ گیلی مٹی سے کی۔
=========================================
M.Daryabadi: Who hath made everything exceeding good which He hath created. And He originated the creation of man from clay;
M.M.Pickthall: Who made all things good which He created, and He began the creation of man from clay;
Saheeh International: Who perfected everything which He created and began the creation of man from clay.
Shakir: Who made good everything that He has created, and He began the creation of man from dust.
Yusuf Ali: He Who has made everything which He has created most good: He began the creation of man with (nothing more than) clay,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
اللہ کی شان اور اللہ کی خصوصیات
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے