اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Prostration-32 سورت السجدۃ Ayah No-6 ایت نمبر

ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُۙ
آسان اُردو یہ ہے غیب اور حاضر کو جاننے والا، زبردست طاقت والا(اور) درگزر کرنے والا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ ہر چھپی اور کھلی چیز کا جاننے والا ہے، جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کی رحمت بھی کامل۔
ابو الاعلی مودودی وہی ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا، زبردست، اور رحیم
احمد رضا خان یہ ہے ہر نہاں اور عیاں کا جاننے والا عزت و رحمت والا،
احمد علی وہی چھپی اور کھلی بات کا جاننے والا زبردست مہربان ہے
فتح جالندھری یہی تو پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا (اور) غالب اور رحم والا (خدا) ہے
طاہر القادری وہی غیب اور ظاہر کا جاننے والا ہے، غالب و مہربان ہے،
علامہ جوادی وہ خدا حاضر و غائب سب کا جاننے والا اور صاحبِ عزّت و مہربان ہے
ایم جوناگڑھی یہی ہے چھپے کھلے کا جاننے واﻻ، زبردست غالب بہت ہی مہربان
حسین نجفی یہ ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا جو بڑا غالب ہے (اور) بڑا رحم کرنے والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Such is the Knower of the unseen and the seen, the Mighty, the Merciful.
M.M.Pickthall: Such is the Knower of the Invisible and the Visible, the Mighty, the Merciful,
Saheeh International: That is the Knower of the unseen and the witnessed, the Exalted in Might, the Merciful,
Shakir: This is the Knower of the unseen and the seen, the Mighty the Merciful,
Yusuf Ali: Such is He, the Knower of all things, hidden and open, the Exalted (in power), the Merciful;-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
اللہ کی شان اور اللہ کی خصوصیات
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے