Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           Luqman-31 سورت لقمٰن ›Ayah No-4 ایت نمبر
| الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ |
| آسان اُردو | جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور وہ آخرت کا، وہ یقین رکھتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ نیک لوگ جو نماز قائم کرتے ہیں، اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، اور آخرت کا پورا یقین رکھتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں |
| احمد رضا خان | وہ جو نماز قائم رکھیں اور زکوٰة دیں اور آخرت پر یقین لائیں، |
| احمد علی | وہ جو نماز ادا کرتے ہیں اور زکواة دیتے ہیں اور آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں |
| فتح جالندھری | جو نماز کی پابندی کرتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں |
| طاہر القادری | جو لوگ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ لوگ جو آخرت پر یقین رکھتے ہیں، |
| علامہ جوادی | جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوِٰادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | جو لوگ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة ادا کرتے ہیں اور آخرت پر (کامل) یقین رکھتے ہیں |
| حسین نجفی | جو پورے اہتمام سے نماز ادا کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ (میری راہ میں) خرچ کرتے ہیں اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Those who establish the prayer and give the poor-rate and of the Hereafter are convinced. |
| M.M.Pickthall: | Those who establish worship and pay the poor-due and have sure faith in the Hereafter. |
| Saheeh International: | Who establish prayer and give zakah, and they, of the Hereafter, are certain [in faith]. |
| Shakir: | Those who keep up prayer and pay the poor-rate and they are certain of the hereafter. |
| Yusuf Ali: | Those who establish regular Prayer, and give regular Charity, and have (in their hearts) the assurance of the Hereafter. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
محسنین کے اوصاف