Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           Luqman-31 سورت لقمٰن ›Ayah No-5 ایت نمبر
| اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ |
| آسان اُردو | یہی (لوگ)اپنے رب کی ہدایت پر ہیں. اور یہی(لوگ) ہیں (کہ)، وہ کامیاب ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہی ہیں جو اپنے پروردگار کی طرف سے سیدھے راستے پر ہیں، اور وہی ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے راہِ راست پر ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں |
| احمد رضا خان | وہی اپنے رب کی ہدایت پر ہیں اور انہیں کا کام بنا، |
| احمد علی | یہی لوگ اپنے رب کی ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ نجات پانے والے ہیں |
| فتح جالندھری | یہی اپنے پروردگار (کی طرف) سے ہدایت پر ہیں اور یہی نجات پانے والے ہیں |
| طاہر القادری | یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ ہی فلاح پانے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | یہی لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یہی لوگ ہیں جو اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ نجات پانے والے ہیں |
| حسین نجفی | یہی لوگ اپنے پروردگار کی ہدایت پر (قائم) ہیں اور یہی وہ ہیں جو (آخرت میں) فلاح پانے والے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Such have guidance from their Lord. Such are the successful. |
| M.M.Pickthall: | Such have guidance from their Lord. Such are the successful. |
| Saheeh International: | Those are on [right] guidance from their Lord, and it is those who are the successful. |
| Shakir: | These are on a guidance from their Lord, and these are they who are successful: |
| Yusuf Ali: | These are on (true) guidance from their Lord: and these are the ones who will prosper. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
محسنین کے اوصاف بیان کیے گے ہیں اور اُن کی کامیابی کی بات کی گئی ہے
جن لوگوں میں یہ اوصاف ہوتے ہیں ان کے لیے قرآن ہدایت اور رحمت ہے