اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-43 ایت نمبر

وَ تِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ١ۚ وَ مَا یَعْقِلُهَاۤ اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ
آسان اُردو اور یہ مثالیں ہیں، ہم اُن کو انسانوں کے لیے واضح کرتے ہیں، اور ماسوائے جاننے (یعنی علم) والوں کے کوئی اُن (مثالوں) کو نہیں سمجھتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم یہ مثالیں لوگوں کے فائدے کے لیے دیتے ہیں، اور انہیں سمجھتے وہی ہیں جو علم والے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی یہ مثالیں ہم لوگوں کی فہمائش کے لیے دیتے ہیں، مگر ان کو وہی لوگ سمجھتے ہیں جو علم رکھنے والے ہیں
احمد رضا خان اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان فرماتے ہیں، اور انہیں نہیں سمجھتے مگر علم والے
احمد علی اور یہ مثالیں ہیں جنہیں ہم لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں اور انہیں وہی سمجھتے ہیں جو علم والے ہیں
فتح جالندھری اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے بیان کرتے ہیں اور اُسے تو اہلِ دانش ہی سمجھتے ہیں
طاہر القادری اور یہ مثالیں ہیں ہم انہیں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے بیان کرتے ہیں، اور انہیں اہلِ علم کے سوا کوئی نہیں سمجھتا،
علامہ جوادی اور یہ مثالیں ہم تمام عالم هانسانیت کے لئے بیان کر رہے ہیں لیکن انہیں صاحبانِ علم کے علاوہ کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے
ایم جوناگڑھی ہم ان مثالوں کو لوگوں کے لیے بیان فرما رہے ہیں انہیں صرف علم والے ہی سمجھتے ہیں
حسین نجفی اور یہ مثالیں ہم پیش تو سب لوگوں کے سامنے کرتے ہیں مگر انہیں سمجھتے صرف اہل علم ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And these similtudes! We propound them for mankind; and none understand them save men of knowledge.
M.M.Pickthall: As for these similitudes, We coin them for mankind, but none will grasp their meaning save the wise.
Saheeh International: And these examples We present to the people, but none will understand them except those of knowledge.
Shakir: And (as for) these examples, We set them forth for men, and none understand them but the learned.
Yusuf Ali: And such are the Parables We set forth for mankind, but only those understand them who have knowledge.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

مکڑی کے گھر کی مثال
ایت کا پچھلی دو ایات سے تسلسل ہے