اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-44 ایت نمبر

خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ
آسان اُردو اللہ نے آسمانوں اور زمین کو سچائی سے پیدا کیا ہے. بے شک! ان میں واقعی مومنین کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی)ایک نشانی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق (مقصد کے لیے) پیدا کیا ہے۔ درحقیقت اس میں ایمان والوں کے لیے بڑی نشانی ہے۔
ابو الاعلی مودودی اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے، در حقیقت اِس میں ایک نشانی ہے اہلِ ایمان کے لیے
احمد رضا خان اللہ نے آسمان اور زمین حق بنائے، بیشک اس میں نشانی ہے مسلمانوں کے لیے،
احمد علی الله نے آسمانو ں اور زمین کو مناسب طور پر بنایا ہے بے شک اس میں ایمان والوں کے لیے بڑی نشانی ہے
فتح جالندھری خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ ایمان والوں کے لئے اس میں نشانی ہے
طاہر القادری اللہ نے آسمانوں اور زمین کو درست تدبیر کے ساتھ پیدا فرمایا ہے، بیشک اس (تخلیق) میں اہلِ ایمان کے لئے (اس کی وحدانیت اور قدرت کی) نشانی ہے،
علامہ جوادی اللرُ نے آسمان اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور اس میں صاحبان هایمان کے لئے اس کی قدرت کی نشانی پائی جاتی ہے
ایم جوناگڑھی اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو مصلحت اور حق کے ساتھ پیدا کیا ہے، ایمان والوں کے لیے تو اس میں بڑی بھاری دلیل ہے
حسین نجفی اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ بےشک اس میں اہلِ ایمان کیلئے (اس کی قدرت کی) ایک نشانی موجود ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Allah hath created the heavens and the earth in truth; verily there in is a sign for the believers.
M.M.Pickthall: Allah created the heavens and the earth with truth. Lo! therein is indeed a portent for believers.
Saheeh International: Allah created the heavens and the earth in truth. Indeed in that is a sign for the believers.
Shakir: Allah created the heavens and the earth with truth; most surely there is a sign in this for the believers.
Yusuf Ali: Allah created the heavens and the earth in true (proportions): verily in that is a Sign for those who believe.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت