Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Spider-29 سورت العنکبوت ›Ayah No-42 ایت نمبر
| اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ |
| آسان اُردو | بے شک! اللہ جانتا ہے کہ جس کو وہ(لوگ) کسی چیز میں سے بھی اُس کے سوا پکا رتے ہیں.اور وہ (اللہ) عزیز(زبردست طاقتور اور) حکیم(عقلمند) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس جس چیز کو پکارتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے، اور وہ اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس چیز کو بھی پکارتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے اور وہی زبردست اور حکیم ہے |
| احمد رضا خان | اللہ جانتا ہے جس چیز کی اس کے سوا پوجا کرتے ہیں اور وہی عزت و حکمت والا ہے |
| احمد علی | بےشک الله جانتا ہے جسے وہ اس کے سوا پکارتے ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے |
| فتح جالندھری | یہ جس چیز کو خدا کے سوا پکارتے ہیں (خواہ) وہ کچھ ہی ہو خدا اُسے جانتا ہے۔ اور وہ غالب اور حکمت والا ہے |
| طاہر القادری | بیشک اللہ ان (بتوں کی حقیقت) کو جانتا ہے جن کی بھی وہ اس کے سوا پوجا کرتے ہیں، اور وہی غالب ہے حکمت والا ہے، |
| علامہ جوادی | بیشک اللہ خوب جانتا ہے کہ اسے چھوڑ کر یہ لوگ کسے پکار رہے ہیں اور وہ بڑی عزّت والا اور صاحبِ حکمت ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں کو جانتا ہے جنہیں وه اس کے سوا پکار رہے ہیں، وه زبردست اور ذی حکمت ہے |
| حسین نجفی | اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ جس شئے کو پکارتے ہیں۔ بےشک اللہ اسے جانتا ہے۔ وہ غالب ہے، بڑا حکمت والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily Allah knoweth whatsoever thing they invoke beside Him. And He is the Mighty, the Wise. |
| M.M.Pickthall: | Lo! Allah knoweth what thing they invoke instead of Him. He is the Mighty, the Wise. |
| Saheeh International: | Indeed, Allah knows whatever thing they call upon other than Him. And He is the Exalted in Might, the Wise. |
| Shakir: | Surely Allah knows whatever thing they call upon besides Him; and He is the Mighty, the Wise. |
| Yusuf Ali: | Verily Allah doth know of (every thing) whatever that they call upon besides Him: and He is Exalted (in power), Wise. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے