اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Story-28 سورت القصص Ayah No-66 ایت نمبر

فَعَمِیَتْ عَلَیْهِمُ الْاَنْۢبَآءُ یَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا یَتَسَآءَلُوْنَ
آسان اُردو اُس دن اُن (مشرکین) پر (سب) خبریں اندھی (بند) ہو جائیں گی (یعنی کوئی جواب ان کی سمجھ میں نہیں آئے گا) پھر وہ نہ ہی کچھ ایک دوسرے سے پوچھیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس پر ساری باتیں (جو یہ بنایا کرتے ہیں) اس دن بےنشان ہوچکی ہوں گی، چنانچہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے کچھ پوچھ بھی نہیں سکیں گے۔
ابو الاعلی مودودی اُس وقت کوئی جواب اِن کو نہ سُوجھے گا اور نہ یہ آپس میں ایک دُوسرے سے پوچھ ہی سکیں گے
احمد رضا خان تو اس دن ان پر خبریں اندھی ہوجائیں گی تو وہ کچھ پوجھ گچھ نہ کریں گے
احمد علی پھر اس دن انہیں کوئی بات نہیں سوجھے گی پھر وہ آپس میں بھی نہیں پوچھ سکیں گے
فتح جالندھری تو وہ اس روز خبروں سے اندھے ہو جائیں گے، اور آپس میں کچھ بھی پوچھ نہ سکیں گے
طاہر القادری تو ان پر اس دن خبریں پوشیدہ ہو جائیں گی سو وہ ایک دوسرے سے پوچھ (بھی) نہ سکیں گے،
علامہ جوادی تو ان پر ساری خبریں تاریک ہوجائیں گی اور وہ آپس میں ایک دوسرے سے سوال بھی نہ کرسکیں گے
ایم جوناگڑھی پھر تو اس دن ان کی تمام دلیلیں گم ہو جائیں گی اور ایک دوسرے سے سوال تک نہ کریں گے
حسین نجفی اس دن ان پر خبریں تاریک ہو جائیں گی (کوئی جواب نہ بن پڑے گا) اور نہ ہی یہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ گچھ کر سکیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Bedimmed unto them shall be all excuses on that Day, wherefore they shall not be able to ask one of another.
M.M.Pickthall: On that day (all) tidings will be dimmed for them, nor will they ask one of another,
Saheeh International: But the information will be unapparent to them that Day, so they will not [be able to] ask one another.
Shakir: Then the pleas shall become obscure to them on that day, so they shall not ask each other.
Yusuf Ali: Then the (whole) story that Day will seem obscure to them (like light to the blind) and they will not be able (even) to question each other.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دن شرک کرنے والے