Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Story-28 سورت القصص ›Ayah No-65 ایت نمبر
| وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِیْنَ |
| آسان اُردو | اور (اُس) دن جب وہ (اللہ) اُن(مشرکین) کو پکارے گا پھر کہے گا: تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا تھا؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہ دن (بھی ہرگز نہ بھولو) جب اللہ ان کو پکارے گا، اور کہے گا : تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا تھا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور (فراموش نہ کریں یہ لوگ) وہ دن جبکہ وہ اِن کو پکارے گا اور پوچھے گا کہ "جو رسول بھیجے گئے تھے انہیں تم نے کیا جواب دیا تھا؟" |
| احمد رضا خان | اور جس دن انہیں ندا کرتے گا تو فرمائے گا تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا |
| احمد علی | اورجس دن انہیں پکارے گا پھر کہے گا تم نے پیغام پہچانے والوں کو کیا جواب دیا تھا |
| فتح جالندھری | اور جس روز خدا اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا |
| طاہر القادری | اور جس دن (اللہ) انہیں پکارے گا تو وہ فرمائے گا: تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا تھا، |
| علامہ جوادی | اور جس دن خدا ان سے پکار کر کہے گا کہ تم نے ہمارے رسولوں کو کیا جواب دیا تھا |
| ایم جوناگڑھی | اس دن انہیں بلا کر پوچھے گا کہ تم نے نبیوں کو کیا جواب دیا؟ |
| حسین نجفی | اور (وہ دن یاد کرو) جس دن اللہ انہیں پکارے گا اور کہے گا کہ تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا تھا؟ |
| M.Daryabadi: | And on the Day whereon He shall call unto them and say: what answer gave ye to the sent ones? |
| M.M.Pickthall: | And on the Day when He will call unto them and say: What answer gave ye to the messengers? |
| Saheeh International: | And [mention] the Day He will call them and say, "What did you answer the messengers?" |
| Shakir: | And on the day when He shall call them and say: What was the answer you gave to the apostles? |
| Yusuf Ali: | That Day (Allah) will call to them, and say: "What was the answer ye gave to the messengers?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دن شرک کرنے والے