Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-78 ایت نمبر
| اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ بِحُكْمِهٖ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙۚ |
| آسان اُردو | بے شک! آپﷺ کا رب اُن (لوگوں)کے درمیان اپنے حکم سے فیصلہ کرئے گا، اور وہ عزیز(بہت طاقتور اور) جاننے والا (عقلمند) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تمہارا پروردگار یقینا ان کے درمیان اپنے حکم سے فیصلہ کرے گا، اور وہ بڑا اقتدار والا، بڑا علم والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یقیناً (اِسی طرح) تیرا رب اِن لوگوں کے درمیان بھی اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والا ہے |
| احمد رضا خان | بیشک تمہارا رب ان کے آپس میں فیصلہ فرماتا ہے اپنے حکم سے اور وہی ہے عزت و الا علم والا، |
| احمد علی | بے شک تیرا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے فیصلہ کرے گا اور وہ غالب علم والا ہے |
| فتح جالندھری | تمہارا پروردگار (قیامت کے روز) اُن میں اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ غالب (اور) علم والا ہے |
| طاہر القادری | اور بیشک آپ کا رب ان (مومنوں اور کافروں) کے درمیان اپنے حکم (عدل) سے فیصلہ فرمائے گا، اور وہ غالب ہے بہت جاننے والا ہے، |
| علامہ جوادی | آپ کا پروردگار ان کے درمیان اپنے حکم سے فیصلہ کرتا ہے اور وہ سب پر غالب بھی ہے اور سب سے باخبر بھی ہے |
| ایم جوناگڑھی | آپ کا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے سب فیصلے کر دے گا، وه بڑا ہی غالب اور دانا ہے |
| حسین نجفی | اور بےشک آپ کا پروردگار اپنے حکم سے ان کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ وہ بڑا غالب اور بڑا جاننے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And verily thine Lord shall decide between them with His judgment, and He is the Mighty, the Knowing. |
| M.M.Pickthall: | Lo! thy Lord will judge between them of His wisdom, and He is the Mighty, the Wise. |
| Saheeh International: | Indeed, your Lord will judge between them by His [wise] judgement. And He is the Exalted in Might, the Knowing. |
| Shakir: | Surely your Lord will judge between them by his judgment, and He is the Mighty, the knowing. |
| Yusuf Ali: | Verily thy Lord will decide between them by His Decree: and He is Exalted in Might, All-Knowing. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت