اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-79 ایت نمبر

فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِیْنِ
آسان اُردو پھر (آپﷺ)اللہ پر بھروسہ کریں. بے شک! آپﷺ ایک واضح سچائی پر ہیں.
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا (اے پیغمبر) تم اللہ پر بھروسہ رکھو۔ یقینا تم کھلے کھلے حق پر ہو۔
ابو الاعلی مودودی پس اے نبیؐ، اللہ پر بھروسا رکھو، یقیناً تم صریح حق پر ہو
احمد رضا خان تو تم اللہ پر بھروسہ کرو، بیشک تم روشن حق پر ہو،
احمد علی سو الله پر بھروسہ کر بے شک تو صریح حق پر ہے
فتح جالندھری تو خدا پر بھروسہ رکھو تم تو حق صریح پر ہو
طاہر القادری پس آپ اللہ پر بھروسہ کریں بیشک آپ صریح حق پر (قائم اور فائز) ہیں،
علامہ جوادی لہٰذا آپ اسی پر اعتماد کریں کہ آپ واضح حق کے راستہ پر ہیں
ایم جوناگڑھی پس آپ یقیناً اللہ ہی پر بھروسہ رکھیے، یقیناً آپ سچے اور کھلے دین پر ہیں
حسین نجفی سو آپ اللہ پر بھروسہ کریں۔ بےشک آپ واضح حق پر ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore put thy trust in Allah; verily thou art on manifest truth.
M.M.Pickthall: Therefor (O Muhammad) put thy trust in Allah, for thou (standest) on the plain Truth.
Saheeh International: So rely upon Allah; indeed, you are upon the clear truth.
Shakir: Therefore rely on Allah; surely you are on the clear truth.
Yusuf Ali: So put thy trust in Allah: for thou art on (the path of) manifest Truth.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
محکم ایت