اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-5 ایت نمبر

اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْعَذَابِ وَ هُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ
آسان اُردو یہی لوگ ہیں اُن کے لیے بُرا ترین عذاب ہے ، اور وہ آخرت میں، وہی بہت خسارے والے ہوں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے برا عذاب ہے اور وہی ہیں جو آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے بُری سزا ہے اور آخرت میں یہی سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں
احمد رضا خان تو وہ بھٹک رہے ہیں یہ وہ ہیں جن کے لیے برا عذاب ہے اور یہی آخرت میں سب سے بڑھ کر نقصان میں
احمد علی وہی ہیں جنہیں برا عذاب ہونا ہے اور وہ آخرت میں بڑے ہی خسارہ میں ہوں گے
فتح جالندھری یہی لوگ ہیں جن کے لئے بڑا عذاب ہے اور وہ آخرت میں بھی وہ بہت نقصان اٹھانے والے ہیں
طاہر القادری یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بُرا عذاب ہے اور یہی لوگ آخرت میں (سب سے) زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں،
علامہ جوادی ا ن ہی لوگوں کے لئے بدترین عذاب ہے اور یہ آخرت میں خسارہ والے ہیں
ایم جوناگڑھی یہی لوگ ہیں جن کے لیے برا عذاب ہے اور آخرت میں بھی وه سخت نقصان یافتہ ہیں
حسین نجفی یہ وہ لوگ ہیں جن کیلئے (دنیا میں) بڑا عذاب ہے اور وہ آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Those are they for whom shall be an evil torment. And in the Hereafter they shall be the greatest losers.
M.M.Pickthall: Those are they for whom is the worst of punishment, and in the Hereafter they will be the greatest losers.
Saheeh International: Those are the ones for whom there will be the worst of punishment, and in the Hereafter they are the greatest losers.
Shakir: These are they who shall have an evil punishment, and in the hereafter they shall be the greatest losers.
Yusuf Ali: Such are they for whom a grievous Penalty is (waiting); and in the Hereafter theirs will be the greatest loss.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
یہ انجام اُن لوگوں کا جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے
دو چیزیں ہیں ۔ ایک عذاب سُو جو کہ آخرت سے پہلے ہو سکتا ہےاور پھر آخرت میں خسارہ