Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-4 ایت نمبر
| اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ زَیَّنَّا لَهُمْ اَعْمَالَهُمْ فَهُمْ یَعْمَهُوْنَؕ |
| آسان اُردو | بےشک! جو لوگ آخرت کا ایمان نہیں رکھتے، ہم نے اُن کے اعمال اُن کے لیے خوشنماء بنا دیے ہیں پھر وہ (گمراہی میں) بھٹکتے پھر رہے ہیں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، ہم نے ان کے اعمال کو ان کی نظروں میں خوشنما بنادیا ہے۔ اس لیے وہ بھٹکتے پھر رہے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے لیے ہم نے اُن کے کرتوتوں کو خوشنما بنا دیا ہے، اس لیے وہ بھٹکتے پھر رہے ہیں |
| احمد رضا خان | وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہم نے ان کے کوتک (برے اعمال) ان کی نگاہ میں بھلے کر دکھائے ہیں |
| احمد علی | البتہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نےان کے اعمال ان کے لیے اچھے کر دکھائے ہیں پس وہ سرگرداں پھرتے ہیں |
| فتح جالندھری | جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان کے اعمال ان کے لئے آرستہ کردیئے ہیں تو وہ سرگرداں ہو رہے ہیں |
| طاہر القادری | بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے اَعمالِ (بد ان کی نگاہوں میں) خوش نما کر دیئے ہیں سو وہ (گمراہی میں) سرگرداں رہتے ہیں، |
| علامہ جوادی | بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان کے اعمال کو ان کے لئے آراستہ کردیا ہے اور وہ ان ہی اعمال میں بھٹک رہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | جو لوگ قیامت پر ایمان نہیں ﻻتے ہم نے انہیں ان کے کرتوت زینت دار کر دکھائے ہیں، پس وه بھٹکتے پھرتے ہیں |
| حسین نجفی | جو لوگ ایمان نہیں رکھتے۔ ہم نے ان کے اعمال (ان کی نظر میں) خوشنما بنا دیئے ہیں پس وہ سرگردان پھر رہے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily those who believe not in the Hereafter - fairseeming unto them We have made their works, so that they wander perplexed. |
| M.M.Pickthall: | Lo! as for those who believe not in the Hereafter, We have made their works fairseeming unto them so that they are all astray. |
| Saheeh International: | Indeed, for those who do not believe in the Hereafter, We have made pleasing to them their deeds, so they wander blindly. |
| Shakir: | As to those who do not believe in the hereafter, We have surely made their deeds fair-seeming to them, but they blindly wander on. |
| Yusuf Ali: | As to those who believe not in the Hereafter, We have made their deeds pleasing in their eyes; and so they wander about in distraction. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
پچھلی ایت میں مومنین کی خصوصیات بیان کی گی ہیں جن میں ایک خاصیت یہ کہ ایمان والے آخرت پر یقین رکھتے ہیں
اس ایت میں ایک مسلمہ اصول بیان کیا گیا ہے کہ جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے اُن کے اعمال خوشنما بنا دیے جاتے ہیں تاکہ وہ ساری عمر اپنی گمراہی میں بھٹکتے رہیں